شجرہ آدم سے ہاشم تک
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ اور حضرت علی علیہ السلام بن ابوطالب کا شجرہ نسب یوں ہے کہ( محمد بن عبد اللہ اور علی ابن ابیطالب)
بن عبد المطلب، بن ہاشم، بن عبد مناف،بن قصئِ، بن کلاب، بن مرہ بن کعب، بن لوئ، بن غالب، بن فہر (اِس فِہر کا لقب قُریش تھا اور قُریشی
قبیلہ اِسی سے منسوب ہے ، اس کے آگے سلسلہ نسب یوں کہ فِہر ) ، بن مالک بن نضر، بنکنانہ، بن خزیمہ، بن مدرکہ، بن الیاس، بن مضر ،
بن نزار ، بن معد ، بن عدنان(جو کہ یقیناً اِسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں) بن اسمعیل علیہ السلام، بن ابراہیم علیہ السلام۔۔
(صحیح سیرۃ النبویہ )
عدنان تک کے نسب نامہ کی صحت پر پر تمام محدثین ، سیرت نگاروں اور علمائے انساب کا اتفاق ہے۔ اور "عدنان" کے اولادِ اسماعہل علیہ السلام
سے ہونے کے بارےمیں بھی کوئی اختلاف نہیں۔البتہ عدنان سے اوپر نابت بن اسماعہل علیہ السلام کا شجرہ نسب جو کہ محفوظ نہیں رہا یوں
بتایا جاتا ہے : بن اُدبن مقوِّم بن ناحور بن تَیرح بن یعرُب بن یشجب بن نابت بن اسماعیل بن ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام
اس طرح رسالت و امامت کا سلسہ حضرت آدم علیہ السلام سے جا ملتا ہے ۔
Good Work
ReplyDelete